19 دسمبر 2014 - 18:56
کیوبا امریکہ باہمی تجارت کے دروازے کھل گئے

کیوبا اور امریکہ میں سفارتی تعلقات کی بحالیکے بعد امریکہ کی بہت سی کمپنیاں کیوبا میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے قطار میں لگ گئي ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کیوبا اور امریکہ میں سفارتی تعلقات کی بحالیکے بعد امریکہ کی بہت سی کمپنیاں کیوبا میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے قطار میں لگ گئي ہیں۔ اشپیگل آن لائین نے رپورٹ دی ہے کہ کیوبا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معنی یہ ہیں کہ امریکی کمپینوں کو کیوبا کی گيارہ ملین افراد کی منڈی ہاتھ آگئي ہے۔ امریکہ میں تاجر برادری اور کامرس چیمبرس کے سربراہ نے کیوبا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کاخیر مقدم کیا ہے۔ پچاس برسوں بعد امریکہ اور کیوبا کے درمیاں سفارتی تعلقات بحال ہوئے ہیں۔

.......

/169